16 جولائی 2013 - 19:30
اقوام متحدہ کی بے خبری اور شامی دہشت گردوں کی حمایت

اقوام متحدہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ شام میں طالبان دہشتگردوں کے جانے سے متعلق خبروں کے بارے میں اسے کوئی علم نہیں ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کے ترجمان مارٹین نسیرکی نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک انھیں شام میں طالبان دہشتگردوں کے جانے سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ بعض مصدقہ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طالبان کا ایک گروہ شام میں حکومت مخالف دھشتگردوں کا ساتھ دینے کیلئے شام گیا ہے جبکہ دوسرا گروہ جانے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکہ، ترکی، سعودی عرب اور بعض دیگرعرب ممالک شام کے حالات کو خراب کرنے کیلئے شامی دہشتگردوں کو ہتھیار اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

.......

/169