15 جولائی 2013 - 19:30
مصر کے فوجیوں سے حکومت واپس لینے پر اخوان المسلمن کی تاکید

مصر کی اخوان المسلمین کی سیاسی شاخ، آزادی وانصاف پارٹی کے نائب سربراہ نے فوجیوں سے حکومت واپس لینے اور مصر میں فوجی کودتا روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔

ابنا: عصام العریان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اخوان المسلمین ایک ایسا گروپ ہے جو صرف بنیادی آئین کی حاکمیت پر عمل کرتا ہے اور اس نے کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اسی لئے پرامن طریقے سے جمہوری عمل کی بحالی کی کوشش کی ہے اور اس کی یہ بھی کوشش ہے کہ حکومت کو ان فوجی جرنیلوں کے ہاتھ سے نکال لے جنہوں نے کودتا کیا ہے ۔  العریان نے اپنا اوراخوان المسلمین کے بعض دیگر عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کامقصد، مصر کے معزول صدرمرسی کی حکومت کو مکمل سرنگوں کرنا قرار دیا۔ العریان نے مرسی کی حالت کے بارےمیں جو جیل میں ہیں لا علمی کا اظہار کیا ۔ البتہ کہا جارہا ہے کہ مرسی کو ایک نا معلوم مقام پر کال کوٹھری میں رکھا گیا ہے ۔  ....... /169