15 جولائی 2013 - 19:30
شام ميں پاکستانی طالبان کا ايک مرکز قائم

شام ميں فوج نے دمشق کے مضافات ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے سے بھاري مقدار ميں کيميائي مواد برآمد کيا ہے - ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ پاکستان سے بھي بڑي تعداد ميں انتہا پسند جنگجو دمشق حکومت کے خلاف جنگ ميں شرکت کے لئے شام پہنچ گئے ہيں -

ابنا: شام کي فوج نے اعلان کيا ہے کہ دمشق کے مضافات ميں دہشتگردوں کے خلاف ايک آپريشن کے دوران، جوبر کے علاقے ميں دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے سے بھاري مقدار ميں خطرناک اور زہريلا کيميائي مواد ملا ہے –  رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ کيميائي مواد کے جائزے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ يہ اسي قسم کا کيميائي مواد ہے جومغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں نے پوليس اور فوج پر حملے ميں استعمال کيا ہے  اور يہ مواد سعودي عرب نے  دہشتگرد گروہوں کو فراہم کيا ہے –  دوسري جانب يمن کے ايک اخبار نے رپورٹ دي ہے کہ شام ميں فوج سے دہشتگردوں کي مسلسل شکست کے بعد سعودي عرب کے سيکورٹي  حکام نے يمن کے باشندوں کو جو يہاں سے نکال ديئے گئے ہيں، شام ميں جنگ کے لئے بھرتي کرنا شروع کرديا ہے - سعودي حکام نے يمني باشندوں کو لالچ دلائي ہے کہ شام کي جنگ ختم ہونے کے بعد انہيں بہت اچھي تنخواہ پر سعودي فوج ميں شامل کرليا جائے گا –  دوسري طرف پريس ٹي وي نے طالبان پاکستان کے کمانڈروں کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ سعودي عرب  اور قطر کے تعاون سے بڑي تعداد ميں طالبان کو بھي شام ميں بھيج ديا گيا ہے – اس رپورٹ کے مطابق سعودي عرب اور قطر کے تعاون سے شام کے شمال مغرب ميں طالبان پاکستان کا ايک مرکز بھي قائم کرديا گيا ہے –  طالبان کے ايک کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پر بتايا ہے کہ شام جانے کا فيصلہ عرب دوستوں کے کہنے پر کيا گيا ہے –  اس سے پہلے جمعے کے روز طالبان پاکستان کے ايک کمانڈر محمد امين نے بي بي سي ٹي وي کي  اردو سروس سے گفتگو ميں بتايا تھا کہ شام کے شمال مغربي علاقے ميں طالبان کا مرکز عرب حکومتوں کي مدد سے، شامي فوج کے خلاف حملے بڑھانے کي غرض سے قائم کيا گيا ہے –  دوسري طرف ترکي کي فوج نے دعوي کيا ہے کہ اس نے ايک مہينے ميں بارہ ہزار لوگوں کو غير قانوني طور پر شام ميں داخل ہونے سے روکا ہے – ترکي کي فوج نے يہ دعوي ايسي حالت ميں کيا ہے کہ حال ہي ميں ڈيڑھ ہزار  بيروني دہشتگرد سيرين لبريشن آرمي ميں شموليت کے لئے ترکي کے راستے شام ميں داخل ہوئے ہيں –    اس کے علاوہ ترکي نے گزشتہ اٹھائيس مہينوں کے دوران شام ميں لڑنے والے مختلف ملکوں کے دہشتگردوں کي ہميشتہ حمايت کي ہے حتي اپني سرحد کے اندر ان کے لئے ٹريننگ کيمپ بھي قائم کررکھے ہيں جبکہ دمشق نے بارہا انقرہ سے مطالبہ کيا ہے کہ اچھي ہمسائيگي کے اصولوں پر عمل کرے اور شام کے خلاف دہشتگردوں کي حمايت بند کردے –     ادھر دمشق سے فرانس پريس نے رپورٹ دي ہے کہ مسلح باغيوں نے دمشق کے مضافاتي علاقے قابون پر  مارٹر گولہ فائر کيا جس سے تيرہ عام شہري جاں بحق ہوگئے - اس حملے کے بعد فوج کے اہلکار قابون پہنچ گئے اور انہوں نے سات دہشتگردوں کو ہلاک کرديا-  ايک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ دمشق ميں ايک پوليس چيک پوسٹ کے نزديک کاربم کے دھماکے ميں چند افراد زخمي ہوگئے –  اس سے پہلے دمشق کے جنوبي مضافات ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کے آپريشن ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جن ميں عمار جمعہ، اور محمد الکساني نامي دو دہشتگرد کمانڈر بھي شامل تھے- ......./169