15 جولائی 2013 - 19:30
کوئٹہ، کچھ عرصہ قبل مذہب اہلبیت (ع) قبول کرنیوالا حافظ عبدالوحید اغواء کے بعد شہید

تین روز قبل کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی نے حافظ عبدالوحید کو اغواء کیا۔ جس کے بعد کل انکی نعش کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ سے برآمد ہوئی۔ جسے شناخت کے بعد شہید کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ابنا: کچھ عرصہ قبل مذہب اہل بیت (ع) قبول کرنے والے حافظ عبدالوحید کو دہشتگردوں نے اغواء کرنے کے بعد شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی نے حافظ عبدالوحید کو اغواء کیا۔ جس کے بعد آج ان کی نعش کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ سے برآمد ہوئی۔ جسے شناخت کے بعد شہید کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے بے گناہ اہل تشیع کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جبکہ حکومت حسب معمول محض مذمتی بیانات جاری کرنے تک محدود ہے۔......./169