15 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پاکستان میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 6اگست کو صدارتی انتخابات کا اعلان کیا ہے جس کی منظوری چیف الیکشن کمشنرنے بھی دیدی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی 24جولائی کو جمع کرائی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی26جولائی کو ہو گی جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان7اگست کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ جب موجودہ صدر اپنے آفس میں ہوں گے اور صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگا اس لئے کہ موجودہ صدر آصف علی زرداری کی مدت صدارت 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲