ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان پر امریکہ کی ڈرون جارحیت پر احتجاج کرتےہوئے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ اعزاز احمد چودھری نے آج قبائيلی علاقے وزیرستان پر امریکہ کے تازہ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے اسلام آباد واشنگٹن تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد حکومت چاہتی ہے کہ امریکی ڈرون جارحیت جلد از جلد ختم ہو۔ واضح رہے کہ امریکہ اس وقت پاکستان، افغانستان، یمن اور صومالیہ پر ڈرون طیاروں سے حملے کررہا ہے۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ ڈرون حملوں میں دہشتگردوں کو نشانہ بناتا ہے لیکن ان حملوں میں زیادہ تر بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441084
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان پر امریکہ کی ڈرون جارحیت پر احتجاج کرتےہوئے ان حملوں کی مذمت کی ہے