14 جولائی 2013 - 19:30
حکومت کي کاميابي کے لئے مضبوط پارليمنٹ کا وجود اور تعاون ضروري ہے

منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے طاقتور پارليمنٹ کے وجود کو مضبوط حکومت کے لئے ضروري قرار ديا ہے -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے اتوار کي شام اراکين پارليمنٹ کے ساتھ ايک ميٹنگ ميں کہا کہ ايک مضبوط حکومت کو قوم کي خواہشات کے مطابق کام کرنے اور اپنے پروگراموں ميں کاميابي کے لئے ايک طاقتور پارليمنٹ کي ضرورت ہوتي ہے - انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ پارليمنٹ عوام کي حکمراني کا مظہر ہے ، پارليمنٹ کے وقار کے تحفظ کو ضروري قرار ديا –

منتخب صدر نے ملک کے مسائل کے حل کے لئے پارليمنٹ اور حکومت،دونوں کو ايک دوسرے کے لئے ضروري قرار ديا اور کہا کہ آئين کے مطابق قانون سازي پارليمنٹ کا کام ہے اور حکومت اپنے منصوبوں کے بہانے قانوني سرکولر اور اصول و ضوابط جاري  نہيں کرسکتي –انہوں نے کہا کہ حکومت،  آئين اور پارليمنٹ کے منظورکردہ قوانين کے مطابق اپنے امور چلانے کي پابند ہے اور قانون کي پابندي ضروري ہے - انہوں نے کہا کہ ان کي حکومت کو بے روزگاري کے خاتمے اور بين الاقوامي سطح پر مسائل کے حل ميں پارليمنٹ کے تعاون کي ضرورت ہے.

.......

/169