12 جولائی 2013 - 19:30
شہر العواميہ ميں سيکڑوں لوگوں کے حکومت مخالف مظاہرے

سعودي عرب کے مشرقي شہر العواميہ ميں سيکڑوں لوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: جمعے اور ہفتے کي درميان شب ہونے والے اس مظاہرے ميں شريک لوگ سرکردہ شيعہ عالم دين آيت اللہ نمر باقر نمر کي رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے-آيت اللہ نمر باقر النمر کو سيکورٹي  فورس کے اہلکاروں نے سات جولائي دوہزار بارہ کو ان پر حملہ کرنے کے بعد زخمي حالت ميں گرفتار کرليا تھا-سعودي عرب کي نمائشي عدالت ميں ان کے خلاف مقدمہ چلايا جارہا  ہے اور سرکاري وکيل نے آيت اللہ باقر النمر کو  سزائے موت ديئے جانے کي اپيل کي ہے-انقلابيوں کے ذرائع کا کہنا ہے  کہ مظاہرے ميں شريک لوگ سعودي عرب کي خانداني شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے-مظاہرين وزير داخلہ محمد بن نائف کو شہريوں کے قتل کا ذمہ دار قرار  ديتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بھي لگارہے تھے-مظاہرين نے عالمي برادري سے اپيل کي کہ وہ سعودي عرب ميں انساني حقوق کي خلاف ورزياں رکوانے اور سياسي قيديوں کي رہائي کے لئے شاہي حکومت پر دباؤ ڈالے-سعودي عرب ميں ہرقسم کے جلسے جلوسوں پر سرکاري سطح پر پابندي عائد کردي گئي تاہم اس ملک کے شہري اپنے  بنيادي اور جمہوري حقوق کي بالادستي کے لئے گزشتہ دوسال سے مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں-

.......

/169