12 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں جمہوری عمل کو مضبوط بنائے جانے پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب عباس عراقچی نے کہا ہے کہ علاقا‏ئی ملکوں کو چاہیئے کہ مصر میں جمہوری حکومت کی برقراری کے عمل میں تعاون کریں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب عباس عراقچی نے کہا ہے کہ علاقا‏ئی ملکوں کو چاہیئے کہ مصر میں جمہوری حکومت کی برقراری کے عمل میں تعاون کریں۔ انھوں نے مصر کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقا‏ئی ملکوں کو چاہیئے کہ اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ صلاح و مشورے سے تعمیری مواقف اختیار کریں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب عباس عراقچی نے  ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں جمہوریت کا عمل شروع ہوچکا ہے جسے مستحکم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲