ابنا: پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے پروفیسر سبط جعفر، ڈھاکہ کوچنگ سنٹر کے مالک اظفر زیدی اورایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی سمیت پچیس افراد کے قتل میں ملوث 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گرفتاردھشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی، عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ دوران تفتیش انہوں نے ٹارگٹ کلنگ کی پچیس وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قذافی چوک کے قریب سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں طلحہ بدرعرف وکی، عاصم کیپری، کاظم عرف پولیس والا، عبیدالرحمان، شہاب عرف چھوٹا اور فرحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس، 12 دستی بم اور 9 پستولیں برآمد کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439818
پروفیسر سبط جعفر، ڈھاکہ کوچنگ سنٹر کے مالک اظفر زیدی اورایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی سمیت پچیس افراد کے قتل میں ملوث 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔