10 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں اخوان المسلیمن کے رہنماوں کی گرفتاری کا حکم

مصر میں پراسیکیوٹر جنرل نے اخوان المسلیمن کے رہنماووں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ابنا: پراسیکیوٹر جنرل نے ایک حکم نامہ کے تحت اخوان المسلمین کے سپریم لیڈر محمد بداعی کو نقض امن اور شدت پسندی کا فروغ دینے جیسے اقدامت پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔اخوان کے رہنماوں کو ۸ جولائی کو ریپبلیکن گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کے باہر پر تشدد مظاہرے کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان مظاہروں میں ۸۰ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ان رہنماووں میں بداعی کے ڈپٹی محمد عزت اور دوسرے پارٹی رہنما عصام الارین اور محمد البلتغی بھی شامل ہیں۔ادھر اخوان المسلمین کے ترجمان کے مطابق ابھی تک ان کے کسی بھی رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲