ابنا: پارٹي کے رہنما مجيد ميلاد نے کہا کہ انقلاب کے آغاز سے اب تک مظاہرين نے کبھي بھي ہتھيار کا استعمال نہيں کيا ہے بنابريں ہتھياروں کے ذخيرے سےمتعلق حکومت کا دعوي بے بنياد ہےـانہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ پرامن طريقے سے مظاہرے کرنے والے عوام کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرے ـانہوں نے کہا کہ حکومت نے يہ دعوي بحرين کے عوام کي پرامن تحريک کو بدنام کرنے کي کوشش کے تحت کيا ہےـمجيد ميلاد نے کہا کہ اس طرح کے دعوے اس لئے کئےجا رہے ہيں کہ شاہي حکومت اپني بہانے بازي کے باوجود عوامي تحريک کو تشدد آميز تحريک ظاہر کرنے ميں ناکام رہي ہےـ انہوں نے آغاز انقلاب سے اب تک ايک سو بيس بحريني شہريوں کي شہادت کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کے پاس ہتھيار ہوتے تو مقتولين کي فہرست ميں صرف عام شہري شامل نہ ہوتےـ
.....
/169