ابنا :پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ميں سیاسی تجزیہ نگار اور مصنف " ناصر العمری " نے آج کہا کہ حال ہی ميں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لئے ، دہشت گردوں کے منصوبوں کے بارے ميں نئی رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ شام میں ذرہ برابر بھی پشیمانی کا احساس نہیں کر رہے ہیں اور وہ بہت بے رحم ہیں اور وہ ہر طرح کے ہتھیار حتی کیمیاوی ہتھیار بھی استعمال کرتے ہیں ۔در ایں اثنا روسی حکام نے بھی شام کے عوام کےخلاف کیمیاوی ہتھیاروں سے دہشت گردوں کے استفادہ کرنے کے ہولناک اقدام کی مذمت کی ہے ۔ دوسری جانب امریکی حکام نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق دہشت گردوں کے کسی بھی اقدام کی تردید کی ہے اور دعوی کیاہےکہ شام کی فوج نے کیمیاوی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں ۔شام کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عرب اور مغربی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ دمشق کی حکومت پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرکے شام میں غیر ملکی فوجیوں کے باقی رہنے کے حالات فراہم کر رہے ہیں جب کہ فوج کے مکمل اقتدار اور آمادگی کے سبب ان کی سازشیں مکمل ناکام ہوگئی ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439088
ایک امریکی ماہر نے کہاہےکہ شام کے دہشت گردوں پر اس ملک میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔