9 جولائی 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے مصر کے اس حالیہ الزامات کو مسترد کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ تہران، قاہرہ کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

ابنا: انہوں نے  نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مصر کے داخلی بحران میں ایران کی جانب سے مداخلت کے متعلق بیان بازی، حیقیقت میں داخلی معاملات کے انتظام میں قاہرہ کی نا اہلی کو دوسروں کے سر مڑھنا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایران سمیت تمام ممالک عالمی میعار کے مطابق مصر میں جاری بحران کی تنقید کر رہے ہیں تاہم اسے مداخلت کا نام نہیں دیا جا سکتا۔  انہوں نے کہا کہ حالانکہ بیشتر ماہرین نے مصر میں محمد مرسی کی پالسیوں کی تنقید کی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ مصر میں داخلی جنگ کو روکنا فوج کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مصر کی فوج کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ جو لوگ اس وقت سڑکوں پر نکل کر موجودہ صورتحال اور صدر مرسی کی گرفتاری کے خلاف اختجاج کررہے ہیں وہ بھی مصری عوام کا ہی حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز قاہرہ میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

.....

/169