9 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کے درمیان معاہدہ

ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کے درمیان بحری سلامتی کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک معاہدہ ہوا ہے جس پر ان تینوں ملکوں کے حکام نے دستخط کئے ہیں۔

ابنا: اس معاہدے پر ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کے دورۂ سری لنکا کے موقع پر اس ملک کے وزیر دفاع گوٹابایا راجا پاکشے اور مالدیپ کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر محمد ناظم کے ساتھ ملاقات کے بعد دستخط ہوئے۔
سری لنکا میں تینوں ملکوں کے ان اعلی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں بحر ہند میں سیکیورٹی کی  صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
تینوں ملکوں کے ان اعلی عہدیداروں کے درمیان آئندہ اجلاس ہندوستان میں ہوگا۔

.....

/169