7 جولائی 2013 - 19:30
علاء الدین بروجردی : مصر کی تازہ صورتحال ملک کے لئے نقصان دہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ مصر کی تازہ صورتحال اس ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

ابنا: انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اخوان المسلمین کے اعلی عہدے داروں کی گرفتاری کے متعلق کہا کہ اس سے اس پارٹی کے حامیوں کو سڑکوں پرڈٹے رہنے کی ترغیب ملے گی۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ اخوان المسلمین کو بھی قبل از وقت انتخابات کی بات قبول کر لینی چاہیئے کیونکہ بحران کا یہ ہی ایک حل ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو کے حصے میں استنبول میں شام کی حکومت کے مخالفین کی حالیہ نشست اور اس میں شام کے مخالفین کو اتحاد کے نئے صدر کے انتخاباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشستیں، امریکا اور مغربی ممالک کی نگرانی میں کئی بار منعقد ہو چکی ہے تاہم شام کے بارے میں آخری فیصلہ اس طرح کی نشستوں میں نہیں کیا جا سکتا بلکہ ٹھوس حقیقتیں شام کے مستقبل کا تعیین کریں گی۔انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے جاری اس بحران کی ٹھوس حقیقت یہ ہے کہ شام کے بحران کا اصلی کھلاڑیوں یعنی امریکا، ترکی، قطر اور سعودی عرب سمیت اس کے ساتھیوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور خود انہیں بھی اس سچائی کا علم ہے۔

.....

/169