ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی میں ایران کے صدر اور ان کے آٹھ سالہ دور حکومت کی قدردانی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بعض علاقائی ملکوں میں جاری تشدد اور باہمی اختلافات کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متحارب گروہوں کو نصیحت کی کہ غیر انسانی رویوں کو جاری رکھتے ہوئے ، صہیونی حکومت اور عالمی سامراج کے مفادات کے راستے میں قدم نہ بڑھائیں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں مختلف گروہوں کے درمیان جاری جھڑپیں ، صرف صہیونیوں اور عالمی طاقتوں کے فائدے میں ہیں کہا کہ علاقائی قومیں حتمی طور پر اپنے حقیقی دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں ۔صدر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ حقوق ، آزادی اور انصاف کے حصول کی کوشش جنگ نہیں ہے ، بلکہ تعاون ، یکجہتی اور ایک دوسرے کے قریب آنا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسی طرح حالیہ آٹھ سالوں میں ایران میں رونما ہونے والے کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس عرصہ میں ایران کی خارجہ پالیسی اسلامی انقلاب اور ایرانی ثقافت و افکار سے الہام لیتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔صدر مملکت احمدی نژاد نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ، ملت ایران ، ان تمام مواقع کی قدر خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ جسے ایران کے اسلامی انقلاب نے ان کے اختیار میں قرار دیئے ہیں اور ملت ایران اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو خوب اچھی طرح ادا کررہی ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انسانوں کی نجات اور ان کو کمال کی منزلوں تک پہنچانے کو اسلامی انقلاب کے اہم اھداف و مقاصد میں سے قرار دیا اور کہا کہ انسانوں کی نجات اور ان کو کمال تک پہنچانا اور ایران و دنیا میں معاشرے کی ترقی و پیشرفت ، ایران کے اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد کی روشوں میں سے ہے ۔ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ اسلامی انقلاب معاشرے میں سے ہی ظہور پذیر ہوا ہے اور معاشرے کے ہی لئے ہے اور واضح و روشن اھداف کا حامل ہے کہا کہ انقلاب اسلامی کی تاریخ کے تمام تر نشیب و فراز کے باوجود اس راستے میں کمال تک پہنچنے کے لئے مواقع موجود ہیں ۔صدر مملکت احمدی نژاد نے ایران کی تاریخ کو عالمی سطح پر ایک پر افتخار تاریخ قرار دیا اور کہا کہ ایران ، عالمی پالیسیوں کے تجربے اور عظیم انسانی صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اور ایران کی ثقافت پائیدار اور مثبت اثرات رکھتی ہے اور جہاں پر بھی اس ثقافت نے قدم جمائے ہیں خیر و برکت وہاں کا مقدر بنا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تاکید کی کہ ملت ایران ، حق پسندی ، ہوشیاری ، سیاسی ثقافتی اور نظریاتی گنجائیشوں کی تشخیص کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔
.....
/169