6 جولائی 2013 - 19:30
حمص شہر کے محاصرے کی تردید، پوزیشن مستحکم ہے،شامی فوج

شام کے مرکز میں واقع شہر حمص کے باشندوں نے دہشتگردوں کی جانب سے اس شہر کے محاصرے کے بارے میں بعض خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے ۔

ابنا: المنار ٹی وی چینل نے حمص شہر کے محاصرے کے بارے میں بعض چینلوں کے دعوؤں کومسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  شام کی فوج کی زمینی کامیابیوں کے بعد ، شہر میں زندگی پوری طرح معمول پر آگئی ہے ۔ ا حمص کے شہریوں نے دہشتگردوں  کے خلاف فوج کے کامیاب آپریشن ک قدر دانی کی ہے اور شہر میں معمولات زندگي بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔  حمص کے ایک شہری نے المنار ٹی وی کو بتایا ہے کہ فوج نے دہشتگردوں کو رہائيشی علاقوں سے باہر نکال ہے اور شہر میں معمول کی زندگی واپس لوٹ آئی ہے ۔ یاد رہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمص شہر کی صورت حال کے حوالے سے دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔  شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے دہشتگردوں کے شہر کے مغربی حصے سے پیچھے دھکیل دیا ہے اور یہ پوری طرح اب اس کے کنٹرول میں ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوجی حمص کے اطراف میں دہشتگردوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ ...../169