ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج سین پیٹرزبرگ میں روس کی بحریہ کے سربراہ ویکٹر چیرکوف سے ملاقات میں بحیرہ خزر کی سکیورٹی، مشترکہ بحری مشقیں، دونوں ملکوں کے بحری جہازوں کے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے، اور فنی و تعلیمی میدانوں تعلیمی تعاون کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ ایڈمیرل سیاری روس کے وزیر تجارت کی دعوت پر سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی بحری نمائش میں شرکت کرنے روس گئے ہیں۔ ایڈمیرل سیاری روس میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔...../169
5 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437639
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی بحریہ کے کمانڈروں نے باہمی اور علاقائي سطح پر تعاون میں فروغ لانے کا جائزہ لیا ہے۔