ابنا: بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ نے بحرینی باشندوں کی شہریت کے خاتمےکو بنیادی آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کے مجاہد عالم دین شیخ حسین نجاتی اور ان کے ساتھ تیس دیگر بحرینی باشندوں کہ جن کی بحرین کی شہریت ختم کرنے کے بعد اس ملک کو چھوڑ کے لئے آل خلیفہ حکومت کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عنوان سے منعقدہ مراسم میں کہا کہ کسی بھی حالت میں ہر شہری کو ناحق دربدر کرنا ، بنیادی آئین اور دین و انسانیت کے خلاف ہے ۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ بعض بحرینی باشندوں کی شہریت کی منسوخی ایک واضح خلاف ورزی ہے کہ جو دینی قانونی اور انسانی لحاظ اور قومی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قابل مذمت ہے ۔......./169
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437003
بحرینی باشندوں کی شہریت ختم کرنا بنیادی آئین کی خلاف ورزی ہے۔