3 جولائی 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ مصرکی صورتحال اخوان المسلمین کی غلط کارکردگي کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مصر کی صورتحال اور صدر مرسی کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ واقعات اسلام پسندوں اور مصر میں تبدیلی کے بانیوں کے نقصان میں ہونگے۔

ابنا: علاالدین بروجردی نے کہا کہ جب حسنی مبارک کی خود فروختہ حکومت جیسی حکومت گرتی ہے تو اس کا یہ معنی نہیں کہ یہ ایک فرد کی سرنگونی تھی بلکہ حسنی مبارک جیسے شخص کے پیچھے عظیم انٹلجنسں اور سیاسی اور سکیوریٹی اسٹیبلشمینٹ موجود تھا لھذا اخوان المسلمین کی سب سے پہلی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے سوچا ایک فرد کے ہٹنے سے وہ محفوظ ہیں جبکہ اس کا اسٹیبلشمینٹ باقی تھا۔ انہوں نے کہا کہ حسنی مبارک کی حکومت امریکہ کی پٹھو حکومت تھی اور مرسی کے صدر بننے کے بعد اس پالیسی میں بنیادی تبدیلی نہیں آئي اور مسائل بدستور باقی رہے جن میں گذرگاہ رفح کو بند رکھنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں مبارک ہی کی خارجہ پالیسی کو جاری رکھنے جیسے مسائل کا ذکر کیاجاسکتا ہے۔......./169