ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف سے ایرانی چینلوں پر پابندی لگانے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی چینلز عالمی رائے عامہ پرگہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ احمد شوہانی نے صحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ یورپی اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اینٹل سیٹ سے ایرانی چینلوں کوہٹانے سے پتہ چلتا ہےکہ ایرانی چینل حقائق بیان کرتےہیں اور لیکن چونکہ مغرب میں اقتدار اور سرمایہ دارانہ حلقوں سے ملے ہوئے نہيں ہیں اس لئےانہیں پسند نہیں کیاجاتا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی چینلوں نے عالمی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے مغرب کو نقصان پہنچا ہے۔ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے کہا کہ مغرب انسانی حقوق اور آزادی بیان کی حمایت کے دعوے کرتا ہے لیکن خود ان حقوق کی سب سے زیادہ مخالفت کررہا ہے بلکہ دوسروں پر ان حقوق کی پامال کے الزام لگاتا ہے۔ قابل ذکر ہے اینٹل سیٹ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباو میں آکر ایران کے انگریزی، عربی ، ہسپانوی اور فارسی زبان کے چینلوں کی نشریات بند کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436916
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف سے ایرانی چینلوں پر پابندی لگانے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی چینلز عالمی رائے عامہ پرگہرا اثر چھوڑتے ہیں۔