3 جولائی 2013 - 19:30
تمام اسلامی چینلز بند، صدارتی آفس کا فوج کے فیصلہ پر اعتراض

مصر میں فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد تمام اسلامی ٹی وی چینلز اور ریڈیو سروسز آف ایئر کر دی گئی ہیں۔

ابنا: مصر میں فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد تمام اسلامی ٹی وی چینلز اور ریڈیو سروسز آف ایئر کر دی گئی ہیں۔جبکہ محمد مرسی کے دفتر نے فوج کی جانب سے انکی بے دخلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مصری عوام سے مطالبہ کیا ہے وہ اس نرم بغاوت کے خلاف پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲