ابنا: اخوان المسلمین کے ترجمان جہاد الحداد نے فوج کے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے سے پہلےمصری فوج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین فوج کا مکمل طور پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اخوان المسملین کے ترجمان نے مصری فوج کا مقابلہ کرنے کی طریقے کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مصر کے حالات خطرناک سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں ادھر قاہرہ یونیورسٹی میں جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پنہچ گئی ہے۔ اخوان المسلمین کے سابق رہنما عبد المنعم ابو الفتوح نے مرسی سے کہا ہے کہ وہ خونریزی روکنے کے لئے اقتدار سے الگ ہوجائیں لیکن اخوان المسلمین میں سلفی وہابی دھڑا مصری عوام کامزید خون بہانے کی فکر میں ہے۔ اسکندریہ میں مظاہرین نے ریل گاڑی کے راستوں کو روک دیا ہے پورے مصر میں عوام کا دباؤ صدر مرسی اور اخوان المسلمین پر بڑھتا جارہا ہے۔ ادھر اخوان المسلمین کے نشانہ باز نے کئی مصری شہریوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ......./169
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436569
اخوان المسلمین کے ترجمان نے فوج کے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے سے پہلےمصری فوج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین فوج کا مکمل طور پر مقابلہ کرنے کے لئےتیار ہے۔