ابنا: اکواڈور کے وزير خارجہ ريکارڈو پاتينو کے مطابق يہ خفيہ مائيکروفون لندن ميں انکے ملک کے سفارت خانے سے برآمد ہوا جہاں وکي ليکس کےباني جوليان آسانج مقيم ہيں- انہوں نے کہا کہ اس بارے ميں مزيد تفصيلات وہ تحقيقات مکمل ہونے کے بعد بيان کريں گے- اکواڈور کے وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ يہ خفيہ مائيکرو فون سفير کے دفتر ميں نصب کيا گيا تھا اور ان کے دورے سے قبل معمول کي چھان بين کے دوران برآمد ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے ميں کچھ نہيں کہہ سکتے کہ مائيکروفون اور امريکہ کے خفيہ راز فاش کرنے والے ايڈورڈ اسنوڈن کے معاملے ميں کوئي تعلق پايا جاتا ہے- امريکہ ميں شہريوں کے ٹيلي فوني مکالمات اور اي ميلوں کي جاسوسي کا راز فاش کرنے والے ايڈورڈ اسنوڈن نے اکواڈور سے سياسي پناہ کي درخواست کي ہے- جنگ عراق اور افغانستان سے متعلق امريکہ کي لاکھوں خفيہ دستاويزات شائع کرنے والے جوليان اسانج نے بھي لندن ميں اکواڈور کے سفارت خانے ميں پناہ لے رکھي ہے-......./169
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436562
حکومت اکوا ڈور نے کہا ہے کہ لندن ميں اسکے سفارت خانے سے خفيہ مائيکروفون برآمد ہوا ہے جسے جاسوسي کي غرض سے نصب کيا گيا تھا-