2 جولائی 2013 - 19:30
پاکستانی دفتر خارجہ کا ڈرون حملوں پر شدید احتجاج

پاکستان نے ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے بند کئے جائیں۔

ابنا: دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈورن حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔میزائل حملوں میں معصوم جانیں ضا‏ئع ہوتی ہیں انہیں فوری بند کیاجائے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاک- امریکا باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑرہاہے اوردونوں ملکوں کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کی کوششیں متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔   واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکی جاسوسی طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنا کر چار راکٹ فائر کئے تھے جس کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور زخمی  ہوئے تھے۔   پاکستان میں نوازشریف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ امریکہ کا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ ......./169