ابنا: شینہوا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں آنے والے زلزلے میں کم سے کم 25افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئےہیں۔ حکام کے مطابق منگل کو ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جزیرہ سماٹرا سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ بائیرون میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔انڈونیشیا کے صوبے آچے میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کر دی گیئں ۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد مکانات زمین بوس ہو گئے جس کے باعث متعدد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436499
انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں 25 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔