1 جولائی 2013 - 19:30
مصر کے وزیر دفاع اور فوجی کونسل کے اراکین کی ملاقات

مصر کے وزیر دفاع نے کہا ہے اس ملک کی فوجی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات کر کے ملک کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر کے وزیر دفاع عبدالفتاح سیسی نے اپنے ملک کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے فوجی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات اور تبادلۂ خیالات کیا ہے۔ اس سے قبل اسکائی نیوز نے بھی ملک کی تازہ صورتحال کے جائزے کے سلسلے میں مصرکے صدر محمد مرسی ، وزیر دفاع اور وزیر اعظم کی ملاقات کی خبر دی تھی۔ مصر کی فوج نے تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مطالبات پورے کۓ جانے کے لۓ صرف اڑتالیس گھنٹوں کا وقت دیا گيا ہے۔ مصر کی فوج کے کمانڈر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کو مصرکے ٹی وی نے نشر کیا ہے اس بیان میں اس ملک کی سیاسی جماعتوں کو عوامی مطالبات پورے کۓ جانے کے لۓ اڑتالیس گھنٹوں کا وقت دیا گيا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہےکہ اگر اڑتالیس گھنٹوں کے اندر عوامی مطالبات پورے نہ کۓ گۓ تو فوج ملک کے مستقبل سے متعلق اپنی تجویز پیش کردے گي۔    مصرکے صدر محمد مرسی نے ایک بیان جاری کر کے فوج کی جانب سے دیۓ جانے والے اڑتالیس گھنٹے کے الٹی میٹم کو مسترد کردیاہے۔ دریں اثناء مصر کی مسلح افواج نے تاکید کی ہے کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں مسلح فوجیوں کو قاہرہ اور دوسرے شہروں کی سڑکوں پر تعینات کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲