1 جولائی 2013 - 19:30
علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عباس کمیلی سمیت دیگر علماء کی جانوں کو شدید خطرہ

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مذہبی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ عون نقوی سمیت دیگر کو سیکورٹی دی جائے گی۔

ابنا: وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کے 15 تکفیری اور اہل تشیع علماء اور مذہبی رہنماؤں کی جانوں کو شدید خطرہ ہے جس کے پیش نظر ان علماء اور مذہبی رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے کرائسز منیجمنٹ سیل کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے 7 تکفیری رہنما جن میں مولانا اسد زکریا، اورنگزیب فاروقی، رب نواز فاروقی، تاج محمد حنفی، ڈاکٹر فیاض، اکبر سعید فاروقی اور مفتی محمد نعیم جبکہ اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مذہبی رہنما جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ حسین مسعودی، علامہ عون محمد نقوی، سید عباس زیدی اور حال ہی میں دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے علامہ باقر زیدی شامل ہیں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے لہذا ان علماء اور رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔......./169