ابنا: سعودی عرب کی امت اسلامی جماعت نے عوام کی سرکوبی کے خاتمے اور عوام پر تشدد روا رکھنے والوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امت اسلامی جماعت نے اس ملک میں آل سعود کی حکومت کو ایک تشدد پسند حکومت قرار دیا اور اس ملک کے انقلابی عوام پر ظلم و ستم روا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس جماعت نے اس ملک میں آل سعود کے ایجنڈوں کے ہاتھوں عوام کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کو سعودی عرب کے عوام کے خلاف منظم جرائم کا حصہ قرار دیا اور اپنے بیان میں سعودی حکام کو یہ پیغام دیا کہ وہ تشدد پسندانہ پالیسیوں سے باز رہے اور عوامی احتجاجی مظاہروں کو کچلنے اور بدعنوانیوں کے ذریعے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435857
سعودی عرب کی امت اسلامی جماعت نے عوام کی سرکوبی کے خاتمے اور عوام پر تشدد روا رکھنے والوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے