30 جون 2013 - 19:30
مصر کے صدر مرسی کو مستعفی ہونے کے لئے کل تک کا الٹی میٹم

مصر میں صدر مرسی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور حزب اختلاف نے صدرمحمد مرسی کو منگل تک مستعفی ہونے کی مہلت دی ہے ادھر مظاہرین نے قاہرہ میں اخوان المسلمین جماعت کے دفتر کو تباہ کردیا ہے۔

ابنا: مصر میں صدر مرسی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور حزب اختلاف نے صدرمحمد مرسیکو منگل تک مستعفی ہونے کی مہلت دی ہےادھر مظاہرین نے قاہرہ میں اخوان المسلمین جماعت کے دفتر کو تباہ کردیا ہے۔حزب اختلاف کی ایک جماعت نے کہا ہے کہ اگر صدر مرسی کل تک مستعفی نہ ہوئے تو ان کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی۔ صدر مرسی کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ فوری انتخابات کے مطالبے کی ایک پٹیشن پر دو کروڑ بیس لاکھ افراد نے دستخط کیے ہیں۔قاہرہ اور دوسرے شہروں میں ہزاروں مظاہرین صدر مرسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ قاہرہ میں 8 فاراد کی ہلاکت کی خـر ہے جبکہ اسکندریہ اور دیگر شہروں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ 600 سے زآئد افراد مظاہروں کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔...../169