ابنا: دو دہائی قبل یعنی 1991میں یوگوسلاویہ کے ٹوٹنےپرآزادی حاصل کرنے والے ملک کروشیا کویورپی یونین کی رکنیت دے دی گئی جس کی خوشی میں کروشیا کے دارالحکومت زاگرب میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔یورپی کمیشن کے صدرہوزے مینول نے تقریب کے دوران کروشیائی زبان میں نئے رکن کو خوش آمدید کہا۔ یورپی یونین میں شمولیت کے اعلان کے بعد توپوں کی سلامی دی گئی اورآتش بازی کی گئی۔کروشیا کو شامل کیے جانے کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ ہرچند کہ اس اقدام سے کروشیا کوتورکنیت مل گئی لیکن ترکی کوجویورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے سخت دھچکا لگا ہے....../169
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435727
ترکی کی جانب سےیورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی کوششیں اگرچہ اب تک بارآور ثابت نہیں ہو سکی ہیں لیکن کروشیا کو بالآخریورپی یونین کی رکنیت مل گئی جس کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28ہوگئی ہے۔