29 جون 2013 - 19:30
ایران نے اسلواکیہ کے 7 مشکوک سیاحوں کو گرفتار کرلیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس نے اسلواکیہ کے 7 سیاحوں کو غیر متعارف رفتار اختیار کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہویرہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے اسلواکیہ کے 7 مشکوک سیاحوں کی گرفتاری کی خبر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس نے اسلواکیہ کے 7 سیاحوں کو غیر متعارف رفتار اختیار کرنے اور اسلامی جموہریہ ایران کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان افراد کے پاس غیر متعارف او رپیشرفتہ وسائل  بر آمد ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اسلواکیہ حکومت کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔......./169