اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپوں کا امکان پایا جاتا ہے۔ مخالفین نے التحریر اسکوائر کے طرف جانے والی سڑکوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور التحریر پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ بدھ سے ہونے والے مظاہروں میں اب تک ۷ افراد جانبحق اور ۶۰۰ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔حزب الدستور کے رہنما محمد البرادعی نے تاکید کی ہے کہ آج کے احتجاجی مظاہرے محمد مرسی کے برطرفی کے لیے نہیں ہیں بلکہ اخوان المسلمین کی سیاسی شکست کے اعتراض میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 جون 2013 - 19:30
News ID: 435385
مصر میں مظاہرین التحریر اسکوائر کی طرف حرکت کرتے ہوئے موجودہ صدر محمد مرسی کی برطرفی اور ملک میں فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہےہیں۔