28 جون 2013 - 19:30
ایران روس کے انرجی سیکٹر میں تعلقات بہتر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے ماسکو میں روس کے وزیر انرجی سے ملاقات میں انرجی سیکٹر میں دونوں کے تعلقات میں فروغ لانے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے ماسکو میں روس کے وزیر انرجی سے ملاقات میں انرجی سیکٹر میں دونوں کے تعلقات میں فروغ لانے پر تاکید کی ہے۔
شانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رستم قاسمی نے اور سرگئي اشماتکو نے آج ماسکو میں ملاقات کی اور باہمی تعاون میں فروغ لانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم گيس برآمد کرنے والے ملکوں کے ا جلاس میں شرکت کرنے جمعے کے روز ماسکو پہنچے تھے۔ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کا اجلاس آج سے ماسکو میں شروع ہوا ہے ۔ آج کے اجلاس میں گيس برامد کرنے والے ملکوں کے سربراہی اجلاس کا بیان تیار کیا گیا۔ یہ سربراہی اجلاس پیر کے دن شروع ہوگا جس میں صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲