28 جون 2013 - 19:30
مغربی ملکوں کے اشاروں پر شام میں بحران شروع کرنے کا ذمہ دار قطر

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر برژنسکی نے کہاہے سعودی عرب، قطر نے مغربی ملکوں کے اشاروں پر شام میں بحران شروع کیا ہے۔

ابنا: برژنسکی نے شام کے تعلق سے اوباما انتظامیہ پر تنقید کرتے  ہوئے کہا کہ شام کے تعلق سے اتنی عجلت میں فیصلے کیوں کئے گئے اور کیا یہ حکومت کی اسٹراٹیجیک پوزیشن ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا وہائٹ ہاوس نے شام کے بارے میں اپنی پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کیا تھا؟ وہائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے سابق مشیر نے کہا کہ شام کے تعلق سے امریکہ کی پالیسیاں ابھام کا شکار ہیں۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ شام کے بحران میں چين روس اور دیگرعلاقائي ملکوں کوشریک کرکے جلد از جلد کوئي پرامن راہ حل تلاش کرے۔ برژنسکی نے شام کےخلاف امریکہ کی سربراہی میں فوجی حملوں یا باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی بابت بھی خبردار کیا۔ برژنسکی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ امریکہ کس وجہ سے ان باغیوں کا ساتھ دے رہا ہے جو صدر بشار اسد سے کہیں زیادہ امریکہ کے مخالف ہیں۔ واضح شام میں جاری دہشتگردی شروع کروانے میں امریکہ نے نہایت ہی گھناونا رول ادا کیا ہے ایک طرف تو امریکہ یہ خدشات ظاہر کرتا ہےکہ شامی باغیوں کو دئےجانے والے ہتھیار کہیں القاعدہ کے ہاتھوں میں نہ پڑجائيں دوسری طرف سی آئے اے مختلف ملکوں کے تعاون سے شام کے دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲