28 جون 2013 - 19:30
صدر مرسی کی برطرفی کے لیے ۲ کروڑ افراد کے دستخط جمع

مصر میں ۲ کروڑ افراد نے اس ملک کے صدر جمہوریہ محمد مرسی کی برطرفی کے لیے دستخط کئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ۲ کروڑ افراد نے اس ملک کے صدر جمہوریہ محمد مرسی کی برطرفی کے لیے دستخط کئے ہیں۔مصر میں گزشتہ دو دن سے مرسی کے حامیوں اور مخالفین نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے کرنا شروع کر دئے ہیں جبکہ حکومت مخالف افراد نے ۳۰ جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دار الحکومت قاہرہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جن کے نتیجے میں کم سے کم ۵ افراد کے جانبحق اور دسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔.................242