ابنا: اسلام آباد سے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو کہ شمالی وزیرستان، مالاکنڈ اور دیر کے رہائشی ہیں جن کے نام عالم خان، مکمل شاہ اور محمد طاہر ہیں، تینوں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑے گئے اور یہ کاروباری شخصیات سے فون پر بھتے کا مطالبہ کرتے تھے۔......../169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435042
تینوں دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑے گئے اور یہ کاروباری شخصیات سے فون پر بھتے کا مطالبہ کرتے تھے۔