ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستان کے ہم منصب منموہن سنگھ کو خط میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کو قدرتی آفات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں اس ملک کے عوام کٹھن وقت کامقابلہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ہندوستان کی ریاستوں اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں سیلاب اور بارشوں سے ہزاروں افراد ہلاک و زخمی اور لاکھوں لا پتہ اور بے گھر ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے استحکام کے بعدہندوستان جامع مذاکرات کرے گا۔
سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ماحول فی الحال بہتر ہے، پاکستان میں جمہوری طریقے سے نئی حکومت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے انتخابی مہم میں جو وعدے کیۓ اس کے پیش نظر ہندوستان، نوازشریف کے وعدوں کومثبت اندازمیں دیکھتاہے۔
.......
/169