ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکی ایربیس بگرام سے 10فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔ کسٹم کلیرنس کے بعد یہ فوجی گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلیے روانہ ہوگئیں۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق امریکہ کو افغانستان میں شکست اور ناکامی کا سامنا رہا اور امریکی فوج نے افغانستان میں صرف عام شہریوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا۔عالمی رائے عامہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جنگ چھیڑنے کے سلسلے میں امریکی حکام کے خلاف جنگي جرائم اور مجرمانہ کاروائیوں کے سلسے میں مقدمات قائم ہونے چاہییں۔......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435020
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز دس امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں ۔