ابنا: مصري سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے اس مظاہرے ميں شريک لوگ شيعہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور مصر ميں فرقہ واريت کے خلاف نعرے لگارہے تھے- مظاہرين نے صدر محمد مرسي سے مطالبہ کيا کہ وہ ملک کے تمام شہريوں کو مساوي حقوق اور انصاف فراہم کريں- مظاہرے کےشرکا نے مصري سفير کو ايک مراسلہ بھي پيش کيا جس ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل کے واقعے کي فوري اور غير جانبدارنہ تحقيقات کا مطالبہ کيا گيا ہے- واضح رہے کہ سيکڑوں تکفيريوں نے تيئس جون کو دارالحکومت قاہرہ کے نواح ميں واقع علاقے ابومسلم ميں سرکردہ شيعہ عالم دين حسن شحاتہ کے گھر کا محاصرہ کرکے انہيں اور ان کے تين ديگر ساتھيوں کو شہيد کرديا تھا- قتل کے اس ہولناک واقعے پر مصر کے شيعہ مسلمانوں نے سخت ردعمل ظاہر کيا ہے.
.......
/169