27 جون 2013 - 19:30
شام کا بحران، پیوٹن اور اردوغان کی ٹیلی فونک گفتگو

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے شام کی صورت حال اور اس ملک کے اختلافات کو حل کیئے جانے کے حوالے سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے ۔

ابنا: یہ ٹیلی فونی گفتگو ترکی کے وزیراعظم کی درخواست پر انجام پائی ہے دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے علاقے خاص طور پر شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور فریقین نے شام کے بحران کے حل میں ہماہنگی کے لئے اپنے اپنے ملکوں کی آمادگی کا اعلان کیا ۔ یہ ٹیلی فونک گفتگو گذشتہ روز روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد انجام پائی ہے ۔پوٹین اور اردوغان نے اسی طرح اس ٹیلی فونک گفتگو میں دسمبر دو ہزار بارہ میں استنبول میں منعقدہ روس و ترکی کی حکومتوں کے درمیان تیسری تعاون کونسل کے دائرے میں انجام پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد اور دو جابنہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اس سلسلے کے تیسرے دور کے مذاکرات دوہزار تیرہ کے آخر میں ماسکو میں منعقد ہوں گے ۔    
.......
/169