ابنا: پاکستان کے شہرپشاور میں جمعہ21جون کو مدرسہ حسینیہ شھید علامہ عارف حسین الحسینی میں نمازجمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے بعد جن میں20 نمازی شھید ہو گئے تھےآج پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نفری بڑھادی گئی ہے۔ جامع مساجد اور دیگر حساس مقامات پربھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ فاٹااور پشاور کے سرحدی علاقوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدر روڑ کو جانے والے راستے بھی سیل ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ21جون کومدرسہ حسینیہ شھید علامہ عارف حسین الحسینی میں ہونے والے دھماکے اور فائرنگ سے شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے12سالہ پوتے مہدی الحسینی سمیت 20کے قریب افراد شھید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعداس ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ تنظیموں نےاحتجاجی مظاہرے کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲