26 جون 2013 - 19:30
مینگورہ کے قریب دو طالبان دہشت گرد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے قریبی علاقے تختہ بند ڈنڈانو قلعہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دو طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں.

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے قریبی علاقے تختہ بند ڈنڈانو قلعہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دو طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔جھڑپ میں ایک پولیس اہلکاربھی ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق بدھ کی شام تھانہ رحیم آباد کی پولیس وین پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ معمول کی گشت پر تھی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے یوسف آباد میں ایک گھر میں پناہ لے لی اور وہ پولیس پر رات بھر فائرنگ کرتے رہے۔...../169