26 جون 2013 - 19:30
شیعیان مصر کے قاتلین کو دار پر لٹکایا جائے: آیت اللہ مہری

کویت کے بزرگ عالم دین آیت اللہ مہری نے شیعیان مصر کے قاتلین کو دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق کویت کے برجستہ عالم دین آیت اللہ مہری نے آج اپنے بیان میں تاکید کی: بعض درباری اور صہیونی مفتیوں کے فتووں نے مصر میں اہلبیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے خلاف ماحول سازی کی ہے اور کچھ انسان نما وحشیوں کو اس بات پر اکسایا ہے کہ وہ شیخ المجاہدین علامہ شیخ شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کو اس دردناک طریقے سے شہید کریں اور ان کے اجساد کو مثلہ کریں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا: ان درندہ صفت قاتلین جو خدا، رسول، انسانیت اور اسلام نام کی کوئی چیز نہیں رکھتے نے ایسے حالات میں شہداء کے پاک خون کو زمین پر بہایا ہے جب اس ملک کی پولیس تماشا دیکھ رہی تھی اور کوئی انہیں اس غیر انسانی عمل سے روک نہیں پایا۔کویت کے عالم دین نے کہا: ہم اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور تمام علمائے اسلام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ شیخ حسن شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی مذمت کریں۔آیت اللہ مہری نے تاکید کی: سلفی مفتیوں کو اپنے کفر آمیز فتووں کو واپس لینے پر مجبور کیا جائے اور ان شہدائے کے قاتلین اور ان کے اجساد کو مثلہ کرنے والوں کو مسجد راس الحسین (ع) کے سامنے دار پر لٹکایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲