25 جون 2013 - 19:30
بحرین میں آل خلیفہ کا تشدد، ۳۵ سالہ جوان شہید

بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں کے عالم شہریوں کے گھروں پر حملہ کر کے اس ملک کے ۳۵ سالہ جوان کو شہید کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے شہر ’’سار‘‘ میں گزشتہ روز آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے اس علاقے کے ساکن افراد کے گھروں پر حملہ کر کے انقلاب بحرین کے فیلڈ کمانڈر حسین عبد اللہ عبد الکریم کو شہید کر دیا۔اطلاعات کے مطابق اس ۳۵ سالہ جوان کی شہادت اس وقت ہوئی جب آل خلیفہ کے مزدوروں نے شہر سار میں ان کے گھر پر حملہ کیا اور انہیں شدید ضرب و شتم کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ شہر سار کے لوگوں نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے حکومتی عہدہ داروں سے عدل و انصاف کے قیام اور آل خلیفہ حکوت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا ہے۔عبد الکریم کی شہادت کے ساتھ انقلاب کرامت کے شہداء کی تعداد ۱۰۸ ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲