24 جون 2013 - 19:30
قندھار ميں بم دھماکہ - عورتوں اور بچوں سميت ايک درجن جاں بحق

افغانستان ميں ايوان صدر پر طالبان کا حملہ ناکام بناديا گيا ہے جبکہ قندھار ميں ايک حملے ميں عورتوں اور بچوں سميت ايک درجن عام شہري مارے گئے ہيں -

ابنا: قندھار پوليس کے مطابق منگل کي صبح خاکريز کے علاقے ميں ايک دھماکے  ميں ايک ہي کنبے کے تقريبا ايک درجن افراد مارے گئےپوليس نے بتايا ہے کہ دھماکہ ايک گاڑي کے راستے ميں ہوا جس ميں ايک ہي کنبے کے افراد شادي کي ايک تقريب ميں شرکت کے لئے جارہے تھے -قندھار پوليس کے ايک اعلي عہديدار نے بتايا ہے کہ اس دھماکے ميں جاں بحق ہونے والوں ميں آٹھ عورتيں اور دو بچے شامل ہيں - يہ دھماکہ ايسے وقت ہوا ہے جب منگل کو کابل ميں طالبان نے ايوان صدر پر حملہ کرنے کي کوشش کي جس کو ناکام بناديا گيا –افغان ذرائع نے بتايا ہےکہ طالبان نے کابل ميں ايوان صدر ، وزارت دفاع اور  سي آئي اے کے ہيڈکوارٹر کے قريب حملہ کيا جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتے ہوئے ديکھا گيا - کابل پوليس کا کہنا ہے کہ صدارتي محل کے قريب حملہ کرنے والے سبھي افراد ہلاک کرديئے گئے ہيں -ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ يہ حملہ اس وقت کيا گيا جب افغان صدر حامد کرزئي ايوان صدر ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے -رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ حملے کے دوران ايک موٹر سائيکل پر سوار دو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا ليا- ادھر غزني ميں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے ميں پولينڈ کے چار فوجي ہلاک ہوگئے ہيں-......./169