ابنا: اسلامی ایران کےکونے کونے میں آخری حجت خدا کی آمد کی خوشی میں گھروں میں چراغاں کیا گيا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مٹھائياں پیش کررہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں جہاں جہاں بھی مقدس مقامات ہیں بالخصوص مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےفرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اور شیراز میں حضرت شاہ چراغ علیہ السلام کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور ان روضوں میں عدیم المثال چراغاں کیا گيا ہے۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں ہرگلی کوچے اور نجی اور سرکاری عمارتوں پر چراغان کیا گيا ہے۔ بڑے شہروں میں مرکزی سڑکوں پر کئي کلومیٹر تک دیدنی چراغاں کیا گيا ہے۔ مقدس مقامات پر اس وقت لاکھوں افراد کا مجمع ہے جو آخری حجت خدا منجی عالم بشریت اور الھی عدل و داد کے وارث حضرت امام مھدی موعود علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منارہا ہے اور محمد وآل محمد علیھم السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کررہا ہے۔تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں مساجد، امام بارگاہوں اور علماء کرام و مراجع عظام کے گھروں میں محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ گذشتہ شب ہی سے شروع ہوچکا تھا۔عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف، کربلائے معلی، سامرا اور کاظمیں کے مقدس روضوں میں بھی اس وقت لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو زیارت اھل بیت نبوت و عصمت و امامت سے فیضیاب ہونے کے ساتھ ساتھ آخری حجت خدا کی آمد کی خوشی میں جشن بھی منارہا ہے۔ہندوستان و پاکستان میں بھی کل پندرہ شعبان کی مناسبت سے جشن منائيں جائيں گے۔ ہندوستان و پاکستان کے عوام خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہوں اھل بیت نبوت و امامت سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔ لبنان و شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لبنان میں لاکھوں افراد نے جشن ولادت آخری حجت خدا میں شرکت کی جو حزب اللہ لبنان کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اس عظیم جشن میں مقررین و شعرا نے اھل بیت نبوت و امامت کی شان میں قیصدے پڑھے اور انہیں خراج عقیدپ پیش کیا۔ شام میں بھی حضرت زینب بنت علی علھیم السلام کے روضہ اقدس میں دسیوں ہزار زائرین نے منجی عالم بشریت کےروز ولادت باسعادت کی خوشی میں جشن منائے۔ ادھر خلیج فارس کے عرب ملکوں میں بھی عقیدت مندان اھل بیت نبوت و امامت نے جشن منائے تاہم سعودی عرب اور بحرین میں اھل بیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھلے عام جشن منانے کی اجازت نہ مل سکی۔......./169
23 جون 2013 - 19:30
News ID: 433277
آج پندرہ شعبان کواسلامی جمہوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام مھدی علیہ السلام کے ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منائے جارہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں منجی عالم بشریت چشم و چراغ خاندان نبوت و امامت و عصمت حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن اور خوشیاں منائي جارہی ہیں۔