ابنا: امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز گزشتہ سال نومبر سے اردن اور ترکی میں شامی دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہیں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اردن اور ترکی میں قائم ہیں جہاں امریکی فوجی انھیں دہشت گردانہ کارروائیوں اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دے رہے ہیں ۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے امریکی عہدے دار اور دہشت گردوں کے رہنماوٴں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادارے اردن اور ترکی میں شامی باغیوں کو تربیت دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو طیارہ شکن اور ٹینک شکن ہتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔2 ہفتے کے کورس میں 20 سے 45 افراد شریک ہوتے ہیں۔ امریکی صدر بارک اوبامہ کچھ عرصے قبل شامی دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اس اعلان سے پہلے بھی تربیتی پروگرام جاری تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432567
امریکی اخبـار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز گزشتہ سال نومبر سے اردن اور ترکی میں شامی دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہیں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اردن اور ترکی میں قائم ہیں جہاں امریکی انھیں دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت دے رہے ہیں۔