ابنا: مشہور امریکی تجزیہ نگار نوم چومسکی نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے اپنے آپ کو دنیا میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے وقف کیا ہے۔ اور وہ بیشک دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد آپریشن کو چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن دنیا بھر میں دہشتگردی کو جنم دے رہی ہے۔ جس کی واضح مثال مختلف ممالک میں جاری ڈرون حملے ہیں۔ اور ان ممالک کے لوگ امریکہ سے کافی نفرت کرتے ہیں کیونکہ امریکہ نے ان ممالک کے عوام کو خوف زدہ کیا ہے۔امریکی عوام پر اوبامہ انتظامیہ کی جاسوسی پر سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اپنے ہی عوام سے خوف زدہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جون 2013 - 19:30
News ID: 431963
مشہور امریکی تجزیہ نگار نوم چومسکی نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے اپنے آپ کو دنیا میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے وقف کیا ہے۔